ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکہ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ ،پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے،امریکی وزیر خزانہ نے وارننگ دےدی۔

وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا امریکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگا چکا،روس سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق اگلے کچھ دنوں میں ہوگا ،بھارت کو امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہوگا۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہاٹرمپ ،پیوٹن مذاکرات ناکام ہونے پربھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے،بھارت پر مزید اضافی ٹیرف کا انحصار ٹرمپ پیوٹن مذاکرات کے نتائج پر ہے۔