اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی سینٹ نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا

لاہور :(اپنے نمائندے سے)اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد سینٹ کی خالی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں ،21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہو گی،23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی ،26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کےخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ،اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا،29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ،9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہو گی۔