بونیر:(مشرق نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے سیاسی جوڑ توڑکا جمعہ بازار بند ہونا چاہیے،کے پی کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، باجوڑ میں جاری آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔
یونیورسٹی آف بونیر میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا سیاسی جوڑ توڑکا جمعہ بازار بند ہونا چاہیے، سب نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر ملک کےلئے ہاتھ ملانا ہے،آزادی کا مقصد کسی کی آواز نہ دبانا اور جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے۔
سیاسی جوڑ توڑکا جمعہ بازار بند ہونا چاہیے،بیرسٹر گوہر
















