معرکہ حق کی کامیابی نے جشن آزادی کا مزہ دوبالا کردیا،عظمیٰ بخاری


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے معرکہ حق کی کامیابی نے جشن آزادی کا مزہ دوبالا کردیا۔

یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہایاد رکھنا چاہئے ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ،ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے سنوارنا ہے،معرکہ حق میں حالیہ فتح قوم کےلئے باعث فخر اورملکی دفاع میں حاصل کی گئی اہم کامیابی نے جشن آزادی کو مزید معنی خیز و پرمسرت بنایا۔

وزیر اطلاعات نے کہا عوام جشن آزادی،خوشی منائیں لیکن ذمہ داری کےساتھ، زمین پر گری جھنڈیاں اٹھائیں کیونکہ پرچم پہچان ہے، اپنی پہچان کو پاوں تلے مت روندیں۔