لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز نے کہا ہے سیاسی اختلافات بھلا کرملک کا سوچیں، ملک کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہدا پر فخر ہے، اب غربت ، جہالت ، فتنہ و فساد کیخلاف جنگ ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن آزادی کا الگ ہی جذبہ ہے، دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،بھارت کےخلاف تاریخی کامیابی سے دنیا کے نقشے پرنیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا اب غربت اورفتنہ فساد کے خلاف جنگ ہوگی ،جنگ ضرورجیتیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان کومعاشی طورپربھی مضبوط بنائیں گے،ملکی خود مختاری ودفاع کےلئے سب سیسہ پلائی دیوار ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مند قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیلڈ مارشل کی لیڈرشپ میں پاکستان ایسی کامیابی سے ہمکنارہوا دنیا دیکھتی رہ گئی، دنیا ابھی تک سوچ رہی ہے کیا ہوگیا پاکستان نے رافیل طیارے مار گرائے۔
مریم نواز نے کہاجنگ جیتنے کےلئے صرف ہتھیاروں کی نہیں ایمان جیسا جذبہ بھی ضروری ہے، ایئرچیف کوبھی قوم سلام پیش کرتی ہے، ایک جان ہوکر شاہینوں، سپاہیوں نے سیسہ پلائی دیوار قائم کی اور پاکستان کو تاریخی فتح دلوائی، دنیا جان گئی بنیان مرصوص کا مطلب، سیسہ پلائی دیوار کا مطلب کیا ہوتا ہے،سیاست دانوں کو کہتی ہوں سیاسی اختلافات بھلا کرملک کا سوچیں، عزم کریں، اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے یہی جنگ اگرپاکستانی قوم تقسیم ہوکر لڑتی توکبھی نہ جیتتے۔
اختلافات بھلا کرملک کا سوچیں اب غربت ،جہالت ، فتنہ و فساد کیخلاف جنگ ہوگی،مریم
















