حقیقی آزادی سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے صوبے کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب امن چاہتے ،حقیقی آزادی سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں۔

اپنے پیغام میںعلی امین گنڈا پور نے کہاقومی سطح پر معرکہ حق منا رہے ہیں،پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا،دشمن کو زمینی، فضائی ، بحری محاذ پر شکست دی، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاعوام اور پارٹی کے مینڈیٹ کی پاسداری کروں گا ،حقوق کی جنگ جاری رہے گی،صوبے کے عوام قیام پاکستان کےلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اسی جذبے کے تحت ملکی استحکام اور ترقی کےلئے کام کر رہے ہیں۔