راولپنڈی:(بیورورپورٹ) انڈونیشین وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات،دہشتگردی کےخلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف،پاکستان کےساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آ ر کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجعفری سجامس الدین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال ،فوجی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ،دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی و تعاون پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کےلئے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا،انڈونیشین وزیر دفاع نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کےساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انڈونیشین وزیر دفاع کی دہشتگردی کےخلاف فوج کے کردار کی تعریف


















