حکومت نے عافیہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر چیلنج کرتے ہوئے حکمنامے کےخلاف اپیل دائر کردی۔
اپیل میں کہا گیا فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست والی استدعا پر عمل ہوچکا ، عافیہ صدیقی کو کونسل رسائی بھی دی گئی، درخواست میں ترامیم سے کیس کو طول دیا جارہا ہے،ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے سکوپ سے باہر جا کرکارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔


















