اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر صحت مصطفی کمال نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سینٹ اجلاس میں توجہ دلاو نوٹس پر جواب دیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا رواں سال پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ،واضح ہوتا پولیو موجود ہے،ویکسین پر غلط فہمی نہ جانے کیوں لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھ گئی ،دور کرنے کی ضرورت ہے،پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے سے روکدیا ،مسئلے کا حل نکالنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
وزیر صحت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کی گرفتاری سے روکدیا
















