سپیکر قومی اسمبلی کاریفرنس منظور،رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگر ی پر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دےدیا۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کےخلاف قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس منظور کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا،جمشید دستی کےخلاف سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، الیکشن کمیشن نے نااہلی درخواستیں منظور کر کے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دےدیں۔