زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان،ایران ، عراق کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

تہران(مشرق نیوز)ایران میں زائرین کے مسائل کے حل کیلئے سہ ملکی کانفرنس ،پاکستان،ایران اور عراق نے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا ، ایران اور عراق جانےوالے زائرین کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام پر بھی اتفاق کیا گیا، ایران کے دارالحکومت تہران میں سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، ہمارے لیے ایران اورعراق میں موجود زائرین اہم ترین ہیں، ہم ایران کو دفاعی حق کے استعمال پر مکمل سپورٹ کرتے ہیں، ہم آئندہ بھی ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر آفیشلز نے اپنا کردار ادا کیا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت اور دفاعی حق کی حمایت کرتا ہے،وزیر خزانہ نے کہا ایران اور عراق میں موجود پاکستانی زائرین ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی سہولت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، کانفرنس کے انعقاد پر ایران اور عراق کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کو حالیہ عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی، زائرین گروپ کے سربراہ یقینی بنائیں گے کہ تمام زائرین واپس آئیں، کسی کو بھی غیر قانونی طریقے سے ایران ، عراق جانے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستانی زائرین کی دیکھ بھال کرنے پر ایران اور عراق کا شکریہ ادا کرتے ہیں،قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔