اسلام آباد (مشرق نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا اعلان کیا جائیگا، پٹرول 6 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائیگا، آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی۔ ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان


















