پاکستان ،آذربائیجان کے مابین قانونی تعاون کا معاہدہ
باکو: (مشرق نیوز)پاکستان ،آذربائیجان میں قانونی تعاون کا معاہدہ ،دستخط کردئیے گئے۔
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے باکو کا سرکاری دورہ کیا اور آذربائیجان کے وزیراعظم علی ہیدیات اوغلو اسدو ف ودیگر سے ملاقاتیں کیں،دونوں ممالک کی وزارت قانون و انصاف کے درمیان تعاون کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے گئے،معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں، ادارہ جاتی صلاحیت سازی و تجربات کے تبادلے کےلئے جامع فریم ورک وضع کیا گیا۔
فریقین نے قانون و انصاف کے شعبے میں مضبوط اور دیرپا اشتراک عمل کا عزم دہرایا،علاوہ ازیں اعظم نذیر تارڑ نے آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی۔


















