سیشن جج آزاد کشمیر راجہ امتیاز احمد بدعنوانی پر برطرف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آزاد کشمیر راجہ امتیاز احمد کو بدعنوانی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ۔

عدالت عظمیٰ آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری ذمہ داریوں میں غفلت، بدعنوانی ، ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ملازمت سے برطرف کرنے کا حتمی فیصلہ سنا یا ،عدالتی فیصلے کے مطابق راجہ امتیاز احمد کو آزاد جموں و کشمیر سول سروس قواعد کے تحت سزا دی گئی، راجہ امتیاز احمد کےخلاف ماضی میں بھی مختلف نوعیت کی شکایات و سزائیں ریکارڈ پر موجود تھیں۔

عدالت نے تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے کہابدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی،عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا سرکاری ذمہ داریوں میں کوتاہی ،ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی خواہ وہ کتنا ہی اعلیٰ عہدے پر کیوں نہ ہو۔