اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، دہشتگردی،موسمیاتی تبدیلی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میںبلاول بھٹو زرداری نے کہاحالیہ جعفرایکسپریس دہشتگرد حملے کا براہ راست تعلق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی سے ہے،خطے میں امن کا قیام پاک بھارت اقوام کا مشترکہ مشن ،نئی نسل تاریخ کی زنجیریں توڑ سکتی ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہانفرت، جنگ، بدمعاشی کا مقابلہ نئی نسل کرے گی،مستقبل تنازعات نہیں، پرامن بقائے باہمی،تعاون،خوشحالی سے جڑا ہونا چاہیے،بھارتی میڈیا کے ذریعے اپنا مقدمہ بھارتی عوام کے سامنے رکھنے سے نہیں ڈرتا۔
پاکستان کسی گروپ کو دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو
















