عزاداروں، مجالس و جلوسوں کے منتظمین کا ایم ڈی واسا کو خراج تحسین

لاہور(اپنے نمائندے سے) حکومت پنجاب کے و ژ ن کی روشنی میں ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا لاہور محرم الحرام کے انتظامات میں متحرک رہا ، گنج بخش زون انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی گامے شاہ کربلا 80سے زائد افسران اور 20مختلف مشینری عزادری کے جلوسوں کے روٹس پر نکاسی آب و صفائی پر مامور رکھی گئی ،عزاداروں اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین کا واسا لاہور گنج بخش زون کا نکاسی و فراہمی آب پر اظہار اطمینان اور ایم ڈی واسا کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے محرم ا لحرام میں شہر کے مختلف مقامات پر مجالس اور عزادری کے جلوس کے موقع پر نکاسی اور فراہمی آب سمیت صفائی کے انتظامات کو مکمل فول پروف بنایا گیا۔ اس حوالے سے واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ڈی ایم ڈی آپر یشن کی سربراہی میں افسران و ملازمین دن رات فیلڈ میں موجود رہے شہر کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر نکاسی آب کی سہولت کو یقینی بنایا گیا اور صفائی کے بھی مکمل انتظامات کئے گئے تھے گنج بخش زون انتظامیہ کی بہترین کارکردگی دیکھنے میں آئی ڈقائریکٹر گنج بخش زون شرجیل حسین کی جانب سے زون کی حدود میں تمام مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا سیاسی اور انتظامی افسران کو ویزٹ کرایا گیا تھا جس پر ان کی جانب سے اطمنان کا اظہار کیا گیا تھا گنج بخش زون انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس جو کہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوا اور مختلف راستوں سے ہوکر جین مندر اور واپس اسلام پورہ میں اختتام پذیر ہوا اسی طرح دوسیں کا مرکزی جلوس اندرون سے برآمد ہوا جو کہ گامے شاہ کربلا اختتام پزیر ہوا اسی طرح نیلا گنبد پر سالانہ مجلس کے موقع پر نکاسی اور فراہمی آب جیسی سہولت کو یقینی بنانے کی خاطر واسا گنج بخش زون کے ڈائریکٹر شرجیل اور ایکسئینز حسنین اور عثمان اختیار کی جانب سے ایم ڈی واسا کے احکامات کی روشنی میں انتظامات کو فول پروف بنا یا گیا۔ ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف کی سربراہی میں کربلا گامے شاہ اور دیگر مرکزی جلوسوں کے راستوں پر نکاسی آب اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جبکہ گنج بخش زون کی جانب سے کربلا گامے شاہ میں واسا لاہور کے 80 سے زائد اہلکار و افسران فرائض سر انجام دیتے رہے اس میں واسا لاہور کی 20 مشینری جن میں سکشن مشین، جیٹنگ مشین، ڈمپ ٹرکس، واٹر باوزر بھی جلوس کے ہمراہ رہے ایم ڈی واسا غفران احمد کی جانب سے تمام فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دوران جلوس مستعدی کے ساتھ موجود رہیں اور نکاسی آب کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا گیا تھا ۔ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کیا گیا اور کسی بھی قسم کی شکایت کا فی الفور ازالہ یقینی بنانے کو ترجیح دی گئی ہے تمام عملہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام د یتا رہا ہے۔ ڈائریکٹر گنج بخش زون کا کہنا ہے کہ ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی واسا کی سربراہی میں گنج بخش زون کی حدود میں تمام اہم اور مرکزی مجالس اور جلوسوں پر نکاسی اور صفائی کے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا اس میں تمام افسران وملازمین فیلڈ میں دن رات کام میں مصروف رہے۔ عزاداروں اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین کا گنج بخش زون انتظامیہ کے فول پروف انتظامات پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے کہا کہ واسا انتظامیہ نے محرم الحرام کے ایام میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو عملی طور پر یقینی بنایا گیا جس سے نکاسی اور فراہمی آب جیسے مسائل سے نجات رہی ایم ڈی واسا کا اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔