کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی کی سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی ،جج نے کہا ویانا کنونشن 1961 کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا امریکی صدر کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست قابل سماعت نہیں، درخواست گزار صرف ملک کی مشکلات میں اضافہ کرانا چاہتے ہیں، بم گرا ایران میں اور مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں پاکستان میں؟درخواست بدنیتی کی بنا پر سستی شہرت کےلئے دائر کی گئی ۔
درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے عدالت سے استدعا کی ثابت کرچکے درخواست قابل سماعت ہے، مقدمے کی سیکشن بھی بتادی، لاکھوں پاکستانی ٹرمپ کے اقدام سے متاثر ہوئے ،گرفتاری نہیں چاہ رہے صرف مقدمہ درج کیا جائے،بعد ازاں سیشن عدالت نے درخواست خارج کردی۔
کراچی کی عدالت نے امریکی صدر کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست خارج کردی


















