ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے مون سون سیزن کے پیش نظر شہری سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور سیوریج مسائل کے دیرپا حل کیلئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی سربراہی میں جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وہ اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے بچا¶ کیلئے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور نشیبی علاقوں میں فوری نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔کمشنر نے صدر بازار، پاکپتن بازار اور دیپالپور بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جن سے ساہیوال شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔
مون سون بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں نکاسی آب یقینی بنائی جائے :کمشنر ساہیوال
















