گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، مریم، بلاول کو استعفیٰ دینا چاہیے: بیرسٹر سیف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے،پاکپتن کے ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفیٰ دیں، مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ صحت کے شعبے پر توجہ دیں، سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے، ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پر ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کر رہے ہیں، ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،جس دن افسوسناک واقعہ ہوا، اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا، دریائے سوات کئی سو کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو سکتا تھا،مشیر اطلاعات نے کہا گورنر خیبرپختونخوا جیسے غیر سنجیدہ فرد کو جواب دینا نہیں چاہتا، مولانا صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے 26 ویں ترمیم منظور ہوئی۔