لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے نظام پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے،پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے،پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں، پنجاب اسمبلی نے پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کیں، پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں پر بنایا جا رہا ہے، قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے،ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تیز آندھی ، بارش کے دوران حادثات اور نہر میں ڈوبنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثات میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، مریم نواز نے نہروں میں نہانے پر پابندی یقینی بنانے کےلئے پٹرولنگ ، بڑے سائن بورڈ ہٹانے ، سولر پینل کی تنصیب میں پی ڈی ایم اے ایس او پی ز پر عملدرآمد ، نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسی آب کےلئے اقدامات کاحکم دیا، وزیر اعلیٰ نے ریسکیو 1122،پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی،دوسری جانبجناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کردیاگیا، جناح انسٹیٹیوٹ کانام مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیوواسکولرڈیزیززرکھ دیا گیا،جناح ہسپتال کے سامنے4سال قبل بزداردورمیں جناح ٹراماسنٹرکی تعمیرکاآغاز ہوا، نگران دورحکومت میں ٹراماسنٹرمنصوبے کوامراض قلب کی جدیدعلاج گاہ میں بدل دیا گیا،نگران حکومت نے منصوبے کانام جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رکھا، اب جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کووزیراعلی مریم نوازکے نام سے منسوب کردیاگیا ہے۔
نظام پارلیمان جمہوریت کا دل ، ریاست کی اصل طاقت ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب
















