امپائر پر تنقید ،ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی کوجرمانہ

دبئی (ایم این پی)امپائر پر تنقید کرنے پرآئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

ڈیرن سیمی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیاگیا،آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ڈیرن سیمی نے غلطی تسلیم کرلی۔