دکی،راولپنڈی،اسلام آباد :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)بلوچستان کے ضلع دکی میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ2دہشتگر ہلاک،2کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میںسکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنےوالے2 دہشتگرد واصل جہنم ،2کو گرفتار کر لیا گیا،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، گرفتار دہشتگرد علاقے میں متعدد سرگرمیوں میں ملوث رہے ،لعنت کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاسکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہیں
دکی میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ2دہشتگر ہلاک،2گرفتار


















