جنرل ساحر شمشاد کا دورہ آسٹریلیا،سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کادورہ آسٹریلیا، ملاقاتیں،اہم امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دورے کے دوران سالانہ دفاعی و سکیورٹی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی،آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں، فریقین نے وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہادفاعی و سکیورٹی مذاکرات کا مقصد باہمی تفہیم مضبوط اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کےلئے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔


















