جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کیلئے پانی بہترین انتخاب ہے مگر کچھ مشروبات ایسے ہیں جو پانی سے بھی زیادہ موثر طریقے سے ہائیڈریٹ کرتے ہیں خاص طور پر الیکٹرولائٹس، کاربوہائیڈریٹس اور سوڈیم کی موجودگی کی وجہ سے۔ان میں سے ایک دودھ ہے جو الیکٹرولائٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، اور سوڈیم کی وجہ سے پانی سے زیادہ دیر جسم میں رہتا ہے اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ او آر ایس جسمانی نمکیات (سوڈیم، پوٹاشیم، کلورائیڈ) کی بہترین مقدار فراہم کرتا ہے اور طبی سطح پر پانی سے بہتر ہے۔تیسرے نمبر پر ناریل کا پانی۔ یہ بھی قدرتی الیکٹرولائٹس، خاص طور پر پوٹاشیئم الیکٹرولائٹ وافر مقدار میں فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں خربوزے یا تربوز کا جوس، جڑی بوٹی کم کیفین والی چائے بھی جسم کو پانی سے زیادہ ہائیڈریٹ رکھتی ہے، خاص طور پر گرم موسم میںتاہم پانی کی کمی سے بچنے کیلئے جن مشروبات سے پرہیز ضروری ہے وہ درج ذیل ہیں:
کیفین سے بھرپور مشروبات (زیادہ کافی یا انرجی ڈرنکس)۔ یہ پانی کی کمی کر سکتے ہیں۔الکوحل۔ یہ ڈی ہائیڈریشن کا سبب بنتی ہے۔بہت زیادہ میٹھے سافٹ ڈرنکس۔ یہ وقتی پیاس بجھاتے ہیں مگر طویل مدتی ہائیڈریشن نہیں دیتے۔
جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کیلئے پانی سے زیادہ موثر مشروبات


















