اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کی کٹوتی تحاریک مسترد ،پٹرولیم مصنوعات پر اڑھائی روپے لٹر کاربن لیوی عائد،5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ،سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح میں 10فیصدکمی،106 ادارے،سپریم کورٹ ڈیمز ،وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ اورسالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ،اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، مراعات ، سیلز ٹیکس فراڈ،سیلریز اینڈ الاونس اور کسٹم ایکٹ 1969 میں ترامیم منظور کرلی گئیں۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی نے مالی سال26-2025 کےلئے 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا،ایوان نے منظوری شق وار دی ،فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کےلئے بجھوانے سمیت اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔
ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14.131 ارب اور نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5147ارب مقرر کردیا گیا،این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8.206ارب ملیں گے،سود کی ادائیگی کےلئے 8.206اور دفاع کےلئے 2.550ارب مختص کردئیے۔
106 ادارے،سپریم کورٹ ڈیمز ،وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ اورسالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے،سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح کم کرکے 10 فیصد مقرر کردی گئی، قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، مراعات ، سیلز ٹیکس فراڈ،سیلریز اینڈ الاو¿نس اور کسٹم ایکٹ 1969 میں ترامیم منظور کرلیں،وفاقی وزرا،وزرائے مملکت اراکین کے برابر تنخواہ لیں گے،پٹرولیم مصنوعات پر اڑھائی روپے لٹر کاربن لیوی عائد ہوگی۔
سالانہ ایک کروڑ سے زائد پنشن پر 5 فیصد انکم ٹیکس متعارف ،ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردئیے گئے ،کمیٹی5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ کی صورت میں گرفتاری کی اجازت دے گی،شواہد مٹانے، غلط معلومات دینے یا ٹیکس انوائس میں گڑبڑ کو سیلز ٹیکس فراڈ تصور کیا جائے گا، انکوائری خفیہ نہیں ہوگی اگر ملزم انکوائری میں شامل ہوجاتا ہے تو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کے اندرو باہر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کی جائے گی، کارگو ٹریکنگ سسٹم سامان کی درآمد برآمد ٹرانزٹ ،ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی کرے گا، ڈیجیٹل دستاویزات کےلئے ای بلٹی سسٹم متعارف کرایا جائے گا،سامان کی درآمد برآمد یا ترسیل میں مصروف ٹرانسپورٹ گاڑیاں ای بلٹی سے منسلک ہوں گی،پیپلز پارٹی نے بھی بجٹ کی حمایت میں ووٹ دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تمام تجاویز ،مطالبات ماننے پروزیراعظم، وزیر خزانہ اور حکومتی ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں،حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 20فیصد اضافہ کر دیا ،پی ٹی آئی حکومت میں پروگرام کو ہمیشہ کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ،سولر پینلز پر ٹیکس کم کرنے ، ایف بی آر کو گرفتاریوں کے اختیارات دینے کے معاملے پر ترمیم بھی مان لی اب گرفتاری صرف سیلز ٹیکس فراڈ میں ہو گی اور جرم قابل ضمانت ہو گا۔
قومی اسمبلی ،وفاقی بجٹ منظور،پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد


















