اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے زراعت کی ترقی کےلئے آئندہ بجٹ میں کھاد ، زرعی ادویات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔
،زرعی شعبے کی ترقی پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے معیشت کو فروغ ،فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا،پیداواری لاگت میں کمی آئے گی،فارم میکنائزیشن کی ترویج کےلئے زرعی مشینری ،آلات پر ٹیکس بتدریج کم کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہازرعی اجناس کی سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں،صوبوں کا زرعی شعبے کی ترقی کےلئے نئے منصوبے و فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے،امید ہے زرعی سکالرشپ پر چین بھیجے جانےوالے افراد وطن واپسی پر زرعی شعبے کے فروغ کےلئے بطور انٹرپرینیور قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں سمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہابجلی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو ریلیف ،صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،بجلی شعبے میں نقصان کرنے والی جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے ،نیلامی کے عمل کو دیگر نجکاری پروگرامز کی طرح میڈیا پر براہ راست نشر ،تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ،ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے عمل کو تیز ،بجلی کی ترسیل اور ٹرانسمیشن سسٹم میں بہتری کیلئے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کا عمل مکمل ہو چکا زرعی شعبے کی پیداور میں اضافہ ہوگا،حالیہ موسم سرما میں بجلی صارفین کو نرخوں میں سہولت فراہم کی، قابل تجدید توانائی کے ماحول دوست و کم لاگت منصوبوں کو جلد مکمل کرکے عوام کو مزید سہولت دینے کیلئے اقدامات ترجیح ہیں۔
دریں اثناوزیر اعظم سے عبدالعلیم خان، عون ثقلین چودھری ،منزہ حسن،خورشید شاہ،سیدہ نوشین افتخار، محمود بشیر ورک، ناصر اقبال بوسال ،علی جان مزاری نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















