وزیراعظم کاایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون،مکمل اظہار یکجہتی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو فون کیا اور مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاامریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں،قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،برادرایرانی عوام ،حکومت کےساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں۔

ایران کے حق دفاع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاآگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری ہے،کشیدگی کم کرنے کےلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں،پاکستان تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

مسعود پزشکیان نے اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماوں نے نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں غیررسمی ملاقات ہوئی،اسحاق ڈا ر نے اسرائیل ،امریکہ کے بلاجواز و غیرقانونی حملوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے ایران کے حق دفاع کی حمایت کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میںایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں ابھرتی صورت حال پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔