لاہور:(تجزیہ: رانا خالد قمر) ایران پر امریکی حملہ فکس میچ ؟ ایرانی و یورپی میڈیا نے دعویٰ کیا امریکہ نے حملے سے 2دن قبل ”اطلاع“ دیدی تھی، ایران نے اپنے ”اثاثے“ محفوظ مقام پرمنتقل کرلئے ۔
ایران ، اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں امریکہ بھی کود گیا ،امریکی بی 52 جہازوں نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر خطرناک حملے کئے جس پر نہ صرف امریکی صدر نے اپنی قوم کو مبارکباد دی بلکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی شکریہ ادا کیا،کارروائی کے فوراً بعد چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں ”فکس میچ“ ہے تقویت تب ملی جب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا حملے کا علم ہونے پراپنے ”اثاثے“ منتقل کرلئے تھے، ایران کے سرکاری ٹی وی کے رپورٹر نے ”فردو“میں حملے کے مقام سے کھڑے ہوکر رپورٹ کیاکسی قسم کی تابکاری کے اثرات نہیں ، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
دوسری جانب یورپی میڈیا نے دعویٰ کیا 2دن قبل ایران کو حملے ،مقامات کی ”اطلاع“کردی گئی تھی، دونوں نکتوں کو ملا کر دیکھیں تو تصویر بڑی حد تک واضح ہوتی ہے، دی اکانومسٹ کے ایڈیٹر ششانک جوشی نے بھی اپنے ایکس ہینڈل پر بات کا اشارہ دیا اور حملے کوماضی کے ایک واقعہ سے منسوب کیا اب دیکھنا ہے کیا امریکہ نے دنیا کو ایٹمی تابکاری سے بچانے کیلئے ”پیشگی“ اطلاع دی یا کوئی اور وجہ ہے۔
اپنے فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں پر نظر دوڑائیں تو مسلسل سفر میں ہیں،سید عاصم منیر نے حملے سے پہلے نہ صرف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی بلکہ ذرائع تو یہاں تک کہتے ہیں ایرانی وزیر خارجہ سے بھی مل چکے وہ مسئلے کے حل کی پوری کوشش کر رہے ہیں،امریکی صدر سے بھی ملے،اندازہ لگایا جا سکتا ہے فیلڈ مارشل کی سفارتکاری بلا وجہ نہیں،حملے کے بعد پاکستان نے امریکہ کی بھرپور مذمت کی اور خود ایران کےساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
2دن قبل اطلاع،ایران کے اثاثے محفوظ مقام منتقل، امریکی حملہ فکس میچ ؟



















