خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،اسحاق ڈار
استنبول: (مشرق نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے بھارتی غیرذمہ دارانہ اقدامات خطرناک،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
او آئی سی کے مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب اسحاق ڈار نے کہااقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل چاہتے ہیں، او آئی سی کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی،کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ،بھارتی جارحیت کےخلاف دفاع کا حق استعمال کیا،جواب میںصرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
نائب وزیراعظم نے کہاکشمیر ،فلسطین کے عوام اپنے بنیادی حق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔


















