امریکی مداخلت سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے:لیاقت بلوچ

لاہور:(اپنے نمائندے سے)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹر ی جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے اسرائیل نے نہتے مظلوم فلسطینیوں کا قتلِ عام کیا، وحشیانہ اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ خیمہ بستیوں، رہائشی علاقوں، سکولز، اسپتالوں، امدادی کیمپوں سمیت پوری غزہ پٹی میں بمباری کرکے تباہی پھیلادی لیکن اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، اب بزدل، شکست خوردہ اسرائیل امریکہ کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کررہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ایران،اسرائیل جنگ میں امریکہ کی براہ راست مداخلت تیسری عالمی جنگ کا نقارہ ہوگا، یہ اب ممکن نہ ہوگا امریکہ اسرائیل کی ناجائز حمایت اور سرپرستی کرے اور اپنے آپ کو یک محوری (یونی پولر)طاقت بنالے،چین اور روس کو اپنی بقا اور ساکھ کےساتھ دنیا کو نئی غلامی سے بچانے کےلئے میدان میں براہِ راست آنا پڑے گا۔