بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا تو 6کے 6دریا چھین لیں گے،بلاول بھٹو


کراچی:(بیورورپورٹ)سفارتی مشن سے کامیاب واپسی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکراچی ائیر پورٹ پرشاندار استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیری رحمن، سعید غنی سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہابھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا تو ایک اورجنگ لڑ کر6کے 6دریا چھین لیں گے،اپنے دریاوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت ماننے پر مجبور کشمیر اندرونی نہیں، بین الاقوامی معاملہ بن گیا ،عالمی فورم پر بھی بھارت سے بیانیہ کے لحاظ سے جنگ جیت لی،کشمیر کا معاملہ سب سے اہم ہے ، سفارتی دورے میں دنیا کو امن کا پیغام پہنچایا،جگہ جگہ کشمیر کا مسئلہ،بھارتی مظالم کو اجاگر کیا، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی سفارتی محاذ پر شکست دے مگر اپنی موثر مہم کے ذریعے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔

چیئرمین پی پی نے کہامثبت سیاست کا استعمال کیا، عالمی میڈیا میں بھارت کا بیانیہ ہار گیا اور پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ میں پیش کیا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں آپ کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، 2آپشن ہیں یا تو معاہدہ تسلیم کرے ورنہ پاکستان سے ایک اور جنگ لڑے پھر شکست دیں گے،پاکستان میں کچھ لوگ صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلاتے ہیں، بھارت نے جب دریا پر حملہ کیا تو سیاسی یتیم کہاں غائب ہیں؟ ،دھرنے ،سرپرستوں کا کیا ہوا؟ غیر ملکیوں کی سپورٹ حاصل ہے،مخالفین کے پیچھے ہمیشہ سے بھارت رہا ،عوام کبھی معاف نہیں کریں گے،4سال بعد سیاسی یتیموں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، ہر دور میں پیپلز پارٹی نے مظلوم کشمیریوں کےلئے آواز اٹھائی اور ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے،ملک کے صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہیں تو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا،پی ٹی آئی دور میں بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا تواس وقت کے وزیراعظم نے کہا میں کیا کروں؟،حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، پوری دنیا مان چکی لیکن بھارت جہاز گرنے کا انکار کررہا تھا اب مان گیا،بھارت شہریوں کو مارے گا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرے گا تو کیا بانی پی ٹی آئی کی طرح خاموش رہیں گے؟،بھارت 7 گنا بڑا ملک ہے ،پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی۔

چیئرمین پی پی نے کہاوعدہ کیا تھا بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کروں گا اور کرکے آیا ہوں اب امریکی صدر بھی کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے بات چیت کرانے پر تیار ہیں،مثبت سیاست اور آئینی فورمز استعمال کرکے سندھو کو تحفظ دلایاجب سندھو کی بات آتی ہے تو ہر سطح پر پیپلز پارٹی صف اول کا کردار ادا کرتی ہے۔