لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسرگودھامیں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔متعلقہ افسران و کنٹریکٹرزنے صوبائی وزیرکو بریفنگ دی۔اس موقع پر پرنسپل سرگودھامیڈیکل کالج پروفیسرمحمدوارث فاروقہ و دیگرفیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کیلئے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہترین علاج گاہ ثابت ہوگی۔اس انسٹیٹیوٹ میں سینئر کارڈیالوجسٹس و دیگرتربیت یافتہ طبی عملہ فرائض سرانجام دیگا۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔اسکی تکمیل سے سرگودھا ڈویژن کے لاکھوں مریضوں کو نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے بہترین علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں سینئر کارڈیالوجسٹس و دیگر تربیت یافتہ طبی عملہ فرائض سرانجام دے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں او پی ڈی و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔جن کو متعلقہ افسران و کنٹریکٹرز نے اپنی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل کا کام برق رفتاری سے کام جاری ہے اور اسے مقررہ وقت میں فنکشنل کر دیا جائیگا۔
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہترین علاج گاہ ثابت ہوگی:خواجہ سلمان رفیق


















