اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی خلاف قانون ہے، جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا۔
خط میں جسٹس بابر ستار نے کہالاہور ہائیکورٹ رولز ،آرٹیکل 208 میں ذکر طریقہ کےخلاف رولز میں تبدیلی ہوئی، فوری درستگی کےلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن مجھے موصول ہوا، آرٹیکل 208 کے تحت اتھارٹی کے پاس رولز بنانے کا اختیار ہے ،آرٹیکل 192 کے مطابق اتھارٹی سے مراد چیف جسٹس ،ہائیکورٹ کے ججز ہیں، اختیار کسی کو دیا جا سکتا نہ ہی کسی اور طریقے سے استعمال ہو سکتا ہے۔
جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے خط میں لکھاطے شدہ اصول ہے جس قانون کے تحت صوابدیدی اختیار ملا قانون میں تبدیلی کے بغیر کسی دوسرے کو نہیں دیاجاسکتا، لاہور ہائیکورٹ رولز جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیار کیے ان میں آرٹیکل 208 کا اختیار کسی اور کو نہیں دیا گیا،میرے علم میں ایسی کوئی فل کورٹ میٹنگ نہیں جس فل کورٹ میٹنگ میں اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2011 منسوخ ہوئے یا زیر بحث آئے۔
جسٹس بابر ستار نے کہااسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 لیگل اتھارٹی کے بغیر اور آرٹیکل 208 کی خلاف ورزی میں بنے ،فوری غلطی کی تصیح ہونی چاہیے کیونکہ ملازمین کے حقوق بھی متاثر ہوں گے، ہائیکورٹ نے اپنے ہی رولز آرٹیکل 208 کی خلاف ورزی میں بنائے ، ملازمین کے حقوق متاثر ہونے کےساتھ ہائیکورٹ کےلئے بہت شرمندگی کا باعث ہو گا۔
بغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی خلاف قانون ہے، جسٹس بابر ستار کا خط


















