بلوچستان میں دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی

کوئٹہ: (بیورورپورٹ)بلوچستان میں دھماکے ،2 افراد جاں بحق ،11 زخمی ہوگئے،شرپسندوں کی جانب سے 2 مختلف جگہوں پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔

بارکھان میں بارودی مواد کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ،مچھ میں بم دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،جاں بحق و زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے کہادھماکہ خیز مواد مرکزی بازار میں کھڑی موٹرسائیکل میں نصب تھا، قریبی دکانوں، عمارتوں اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ،ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ملازم زخمی ہوگیا،فورسزنے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ۔