امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ، سابق سٹیٹ ہاﺅس سپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

منیسوٹا:(بیورورپورٹ)امریکی ریاست منیسوٹا میں ٹارگٹ کلنگ،سابق سٹیٹ ہاﺅس سپیکر میلیسا ہارٹ مین اورشوہر کو قتل کردیا گیا،میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر جان ہوفمین اور اہلیہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی حکام نے کہامشتبہ حملہ آور پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگیا،ملزم نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی،گورنر منیسوٹا ٹم والز نے کہا قتل کے پیچھے سیاسی محرک کارفرما ہے،تحقیقات کاآغاز کردیا۔