اسلام آباد،بہاولپور: (بیورورپورٹ)سورج نے قہر ڈھادیا، بہاولپور میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق باقرپور کا 60 سالہ نواز ،مجید آباد کالونی ملتان اور لاری اڈہ کے قریب 2 افراد سخت گرمی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے،نامعلوم افراد کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ادھر گرمی کی شدید لہر کے باعث میدانی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک جاپہنچا،اسلام آباد، لاہور، پشاور 45، گلگت 38 کوئٹہ 50 ،کراچی میںدرجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی ۔
سورج نے قہر ڈھادیا، بہاولپور میں 3 افراد جاں بحق
















