اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے سٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا،تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہاسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے،ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیںاب سب کو ملکر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے محنت کرنی ہے۔
شہباز شریف نے کہا مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ ذخائر، ترسیلات زر اور بر آمدات میں اضافہ معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت ممکن ہوا،پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی، معاشی استحکام اور ترقی کے سفر کی شروعات معجزہ ہے،معاشی ٹیم کی محنت اور پاکستان کے مفادات کو ترجیح دینے کی بدولت معاشی سطح پر مثالی ٹرن اوور تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائےگا۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا ثبوت ہے،رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے، ترسیلات زر پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں،حکومتی معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کےلئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















