بھارتی جارحیت کے دوران اپوزیشن کاکردار اچھا رہا،عطا تارڑ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے،اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہامہنگائی میں کمی ،مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ، اپوزیشن کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، اپوزیشن کو چاہیے تھا بجٹ پرتیاری کرلیتے،اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔