عمران خان کاپھر پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے انکار

لاہور:(کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے انکارکردیا، پولیس نے رپورٹ لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی۔

خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہورپولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی تعاون نہیں کر رہے، دوبارہ ٹیسٹ کرانے سے انکارکردیا ، عدالت درخواست پرمناسب حکم جاری کرے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثرنے دلائل میں کہا 2سال بعد پراسکیوشن کوپولی گرافک اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا یاد آیا،پراسکیوشن کی درخواست کا مطلب ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستوں میں تاخیرکرنا ہے،عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کوئی عام ملزم ہوتا تو اب تک ٹیسٹ ہوچکا ہوتا۔