پشاور :(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے صوبے کابجٹ ٹیکس فری ہوگا،بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرلی، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا خیبرپختونخوا نے اب تک کوئی نیا قرضہ نہیں لیا، قرض ادائیگی کیلئے 150ارب مختص کر رکھے ہیں، صوبے میں میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں، ڈیرہ موٹروے پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے بلا سود قرضوں میں مزید اضافہ کریں گے، صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی لگا رہے ہیں اور تعلیمی معیار کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔
خیبرپختونخوا کابجٹ ٹیکس فری ہوگا: علی امین گنڈاپور
















