لندن: (مشرق نیوز) پی پی رہنماشیری رحمن نے کہا ہے بھارت میں کچھ بھی ہونے کاذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا قبول نہیں، ایسے روئیے کا انجام صرف جنگ ہو سکتا ہے، کوئیپرامن حل نہیں نکل سکتا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اجاگر کرنے کیلئے کیا گیا، ہمارا پیغام امن کا ہے مگر بغیر کسی کمزوری کے، جنوبی ایشیا میں تصادم نہیںمذاکرات کے خواہاں ہیں، پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزامات لگائے گئے،پاکستان بدلتا ہوا ملک ہے، سنجیدگی سے اصلاحات کر رہے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے منسلک بیانیے کےساتھ دنیا سے مخاطب ہے، بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہو چکا،دنیا میں پاکستان کے مو¿قف کو سراہا جا رہاہے۔
بھارت میں ہر چیز کاذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا قبول نہیں:شیری رحمن
















