بنوں میں اہم جرگہ، فتنہ الخوارج، سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

بنوں (نمائندہ مشرق) بنوں میں اہم جرگہ ہوا جس میںفیصلہ کیا گیا فتنة الخوارج کے تدارک کےلئے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائےگا، فتنہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو قانون کے حوالے کیا جائے گا،اطلاعات کے مطابق بنوں پولیس سٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں ہونیوالے جرگے میں طا¶س خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی،جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا، جرگے میں ممتاز مقامی رہنما¶ں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی،ذرائع کے مطابق جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیاکم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل مقامی کمیٹی بنائی جائے گی، کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا، جرگہ میں یہ بھی فیصلہ ہوا مقامی بزرگ ان گھروں کا دورہ کریں گے جہاں فتنہ الخوراج گروہوں سے تعلق رکھنے یا ان کےلئے ہمدردی رکھنے والوں کا شبہ ہے، ایسے افراد کو سختی کے ستھ خبردار کیا جائےگا باز نہ آئے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائےگا اگر فتنہ الخوارج یا ان کے گروہ کو کم چشمی کے علاقے میں دیکھا گیا تو لا¶ڈ سپیکر پر اعلان کیا جائے گا،جرگہ کے فیصلہ کے مطابق مقامی افراد کی ذمہ داری ہے وہ ان عناصر کی گرفتاری میں کردار ادا کریں، مقامی افراد نے علاقے میں امن قائم رکھنے کےلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔