لاہور (قمر عباس)واسا اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹر کی پر اسرار خاموشی، ایکسین سمن آباد کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عید کے ایام میں شہریوں کو نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام، ایم ڈی واسا کا لاہوریوں کو عید الفطر کے موقع پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر، سیور بلاک کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا لاہور کا عید قربان کے موقع پر ٹاﺅن ڈائریکٹرز کو فیلڈ میں رہنے اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج جیسی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے احکامات ڈائریکٹر اقبال ٹاﺅن حافظ غفران کی پر اسرار خاموشی کے باعث ایکسین سمن آباد فیصل سرور کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عید کے ایام میں شہریوں کو نکاسی آب جیسی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دئیے جو کہ ایم ڈی واسا کے احکامات کے برعکس منصوبہ بندی اختیار کی گئی عید کے دوسرے روز اچھرہ سب ڈویژن کی حدود میں ایکسین کی مجرمانہ غفلت سے متعدد مقامات پر سیوریج بلاک کے مسائل دیکھنے میں آئے اس حوالہ سے چاہ جمبو والا مین بازار کی ملحقہ گلیوں میں سیوریج بلاک ہونے کی وجہ سے گلیاں گندے پانی کا منظر پیش کرنے لگیں جس کی وجہ سے گٹر بند ہونے سے گندا پانی علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا رہا اس پر متعدد مرتبہ ایکسین سمن آباد فیصل سرور کو متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی جس پر ان کا موبائل بند ملا جبکہ ڈائریکٹر اقبال ٹاﺅن سے رابطہ کیا جس پر ان کی جانب سے صرف اوکے کا میسج موصول ہوا لیکن مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ اسکے بعد ایم ڈی واسا غفران چوہدری سے رابطہ کیا گیا جن کی جانب سے فوری جواب دیا گیا اور چار گھنٹے کے بعد عارضی بنیادوں پر سوریج بلاکیج کو ختم کیا گیا جبکہ متعدد مرتبہ سیوریج بلاک پر اچھرہ سب ڈویژن کو شکایت کی گئی جس پر ڈنگ ٹپاﺅں منصوبہ بندی پر کام چلایا جا رہا ہے۔ ایکسین سمن آباد فیصل سرور کے پاس دو چارج ہیں جس میں ایکسین سبز زار اور ایکسین سمن آباد شامل ہیں جبکہ ان کی جانب سے سمن آباد کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بجائے زبانی جمع تفریق کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ذاتی مداخلت کے بعد عارضی مسئلہ حل ہونے کے بعد ایکسین فیصل سرور کا کہنا تھا کہ یہ کونسا بڑا مسئلہ تھا حل ہو ہی جانا تھا آپ مجھ سے رابطہ کر لیتے جبکہ موصوف کا موبائل نمبر بند جا رہا تھا۔
واسا اقبال ٹاﺅن، ایکسین سمن آباد کی غفلت، عید پر گندا پانی گھروں میں داخل
















