وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات، کوہلی کی فرنچائز پر مقدمہ درج

بنگلورو:(ایم این پی)آئی پی ایل میں فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے مرنے والوں کا ذمہ دار فرنچائز کو قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میںایونٹ مینجمنٹ کمپنی اور کرناٹکا سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی بھی نامزد ہے،دوسری جانب ہلاکتوں کے بعد عوامی غم و غصہ کم کرنے کیلئے فرنچائز نے متاثرہ خاندانوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے کہا بنگلورو میں پیش آنے المناک واقعہ پر افسردہ ہیں، آئندہ تقریبات کیلئے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔