پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے سینٹ انتخابات کا فوری اعلان ،صوبے کو حق دیا جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا سینٹ انتخابات میں تاخیر کےلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنا دی گئی سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے،فیصلہ آیا نہیں لیکن حکومت کو یقین ہے سینٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا،کے پی کو فنڈز بھی نہیں دئیے جارہے۔
سابق سپیکر نے کہاچیف الیکشن کمشنر میں کچھ اخلاقیات ہیں تو استعفیٰ دیں،حکومت نے بات چیت کےلئے کوئی رابطہ نہیں کیا الٹا مزید دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی،عید کے بعد محمود اچکزئی سے ملاقات ہوگی، ہر صوبے میں آل پارٹیز کانفرنس کریں گے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینٹ انتخابات کا فوری اعلان ،صوبے کو حق دیا جائے، اسد قیصر
















