نواز شریف انسٹیٹیوٹ ایشیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا: سلمان رفیق

لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 96 واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 95 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت میں مختلف منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت چلائیں گے۔ یہ کینسر ہسپتال حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایشیاءکا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا۔ اس کینسر ہسپتال میں لیول 4 کے مریضوں کا علاج و معالجہ بھی کیا جائیگا۔ اس کینسر ہسپتال میں مریضوں کو عالمی سطح کی سہولیات فراہم کریں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروین آغا، ڈاکٹر شجاعت علی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بلال احمد و دیگر نے شرکت کی۔ویڈیو لنک کے ذریعے ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی ڈیپ سے ڈاکٹر شہزاد لغاری اور گرانٹ تھورنٹن انجم رحمان کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔