ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والا ملزم فیصل آباد سے گرفتار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عمر حیات کا مقتولہ ثنا یوسف کےساتھ رابطہ تھا ،خود بھی ٹک ٹاکر ہے، مقدمے کے متن کے مطابق ملزم پیر کی شام 5 بجے ثنا کے گھر داخل ہوا اور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا، قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم کی فائرنگ سے ثنا کے سینے میں 2 گولیاں لگیں،پولیس نے مقتولہ ثنا یوسف اور ملزم عمر حیات کے موبائل فونز تحویل میں لے لیے، فرانزک کرایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ثنا کا موبائل غائب کرکے کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کی گئی، چیلنج کو اسلام آباد پولیس نے پروفیشل انداز میں قبول کیا اور 20 گھنٹے میں ملزم پکڑ لیا۔