بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویشناک،امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں،ہندوستان کے رہنماو¿ں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات پر ترجمان دفترخارجہنے ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے، عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے سے واقف ہے،بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے، بھارتی دہشتگردی کے حقائق کو کھوکھلے بیانیے اور ہتھکنڈوں سے چھپا نہیں سکتا، مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کو خطرہ میں ڈالنے والا بنیادی مسئلہ ہے، بنیادی مسئلے کو نظرانداز کرنا خطے کو بداعتمادی اور ممکنہ تصادم کی راہ پر ڈالنے کے مترادف ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کی وکالت کرتا رہے گا، ترجمان نےکہابھارت دھمکیوں اور غلط بیانی سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، پاکستان امن اور تعمیری مصروفیات کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف اپنی خودمختاری اور دفاع کیلئے پرعزم ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے سنجیدگی، ضبط اور تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔