عوام کی خدمت مشن، ترقی کے ثمرات ہر حصے تک پہنچائیں گے،مریم نواز

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی،فلاحی منصوبوں،عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،اراکین اسمبلی نے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کو سراہا۔

مریم نوازنے کہاعوام کی خدمت مشن،ملکر پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا ہے،نوجوانوں کی تعلیم ،مالی خودمختاری ترجیحات میں سرفہرست ہے،ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں،نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ نے نعیم بھابھہ کی درخواست پرصوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کر دی ،ایم پی اے احمد لغاری کی درخواست پر فورٹ منرو میں واٹر سکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات بھی دئیے۔

دریں اثنا مریم نواز نے والدین کے عالمی دن پراپنے پیغام میںکہازندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاوں ہوتے ہیں،والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے،والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے،اپنے والدین کی خدمت ،اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں، والدین کی خدمت، عزت واحترام، اطاعت اور دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے۔