پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل،عہدیدارذمہ داریوں سے سبکدوش


پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل ،ریجنل جنرل سیکرٹری شیر علی ارباب نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق تنظیمیں تحلیل ہونے کے بعد تمام عہدیداروں کو فرائض ،ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ،فیصلہ پارٹی کی مرکزی تنظیمی ہدایات کے تحت کیا گیا تاکہ آئندہ مرحلے میں تنظیم نو کو آسان و موثر بنایا جا سکے،نئی تنظیم سازی کےلئے جلد مشاورت کا آغاز کر دیا جائے گا۔